ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین کی زیرِ صدارت اہم اجلاس
ٹریفک، کرسمس سیکیورٹی اور کرائم کنٹرول کا جائزہ, اجلاس میں ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال، ایس پی آر حسن رضا اور ایس ڈی پی اوز ضلع بہاولپور نے شرکت کی
بہاولپور:ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین کی زیرِ صدارت آر پی او آفس بہاولپور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال، ایس پی آر آئی بی حسن رضا اور ایس ڈی پی اوز ضلع بہاولپور نے شرکت کی جبکہ ڈی پی او بہاولنگر حافظ محمد کامران، ایس ڈی پی اوز ضلع بہاولنگر، ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سمو اور ایس ڈی پی اوز ضلع رحیم یار خان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ تینوں اضلاع کے ڈی ٹی اوز اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس میں ٹریفک نظام میں بہتری، دسمبر میں ہونے والے کرسمس پروگرامز کی سیکیورٹی، کرائم کنٹرول، عوامی مسائل کے فوری حل اور پبلک سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی غور کیا گیا۔ آر پی او نے ہدایت کی کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے۔

