Contact Us

آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کا پولیس خدمت مرکز،تحفظ سنٹر،ایس ڈی پی او آفس صدر،ایس ڈی پی او آفس سٹی،تھانہ صدر بہاولپور اور تھانہ کینٹ کا اچانک دورہ

RPO Bahawalpur Rai Babar Saeed paid a surprise visit

بہاولپور:  ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے پولیس خدمت مرکز،تحفظ سنٹر،ایس ڈی پی او آفس صدر،ایس ڈی پی او آفس سٹی،تھانہ صدر بہاولپور اور تھانہ کینٹ کا اچانک دورہ کیا۔ تفصیل کیمطابق آر پی اورائے بابر سعید نے دورے کے دوران تھانوں کو چیک کرتے ہوئے مینول رجسٹرز،آن لائن ریکارڈ،  بیرکس اور بلڈنگ کا معائنہ کیا۔آر پی او نے تھانہ صدر اور تھانہ کینٹ بہاولپورمیں موجود فرنٹ ڈیسک پرتعینات عملہ کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے شہریوں کو اچھا ریسپانس دیتے ہوئے ان کی شکایات کا فوری آن لائن اندراج کریں تاکہ لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو۔انہوں نے تھانہ  کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی اور کرائم کو چیک کیا۔تھانہ میں موجود حوالات کو چیک کرتے ہوئے  ملزمان سے بھی ملاقات کی۔آر پی اونے دوران انسپکشن تھانہ میں تعینات پولیس افسران و اہلکاران سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کئے۔تھانہ کے سٹاف کو ہدایت کی کہ کسی بھی شہری کو غیر قانونی طور پر زیر حراست نہ رکھا جائے اگر کسی بھی تھانہ میں کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا تو سخت سزا دوں گا۔آرپی او  رائے بابر سعید نے تحفظ سنٹر،پولیس خدمت مرکز بہاولپورکا وزٹ کرتے ہوئے وہاں پر موجود شہریوں سے بات چیت کی ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔تحفظ سنٹر،پولیس خدمت مرکز پر تعینات سٹاف کوہدایت کی کہ وہ آنے والے شہریوں سے عزت و احترام سے پیش آئیں اور آنے والے شہریوں کو بہتر اور فوری سہولت فراہم کریں۔آرپی او نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں، عوام اورپولیس کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں