آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کا دفتر میں اردل روم پولیس افسران و اہلکاران کے شوکاز نوٹس اور اپیلوں کی سماعت
سماعت کے دوران 4 اہلکاروں کو ملازمت پر بحال کرتے ہوئے سزائیں کم کر کے تنخواہ میں کمی ,جبکہ 2 اہلکاروں کی سزا ترقی روکنے میں تبدیل کر دی گئی
ایک اہلکار کا رینک بحال کرتے ہوئے سزا کو تین ماہ سروس ضبط کرنے میں تبدیل کیا گیا جبکہ ایک اور کی سزا کم کر کے سرزنش کر دی گئی۔ ایک کیس دوبارہ انکوائری کے لیے بھجوا دیا گیا۔
. حاصل پور: آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جہاں پولیس افسران و اہلکاران کے شوکاز نوٹس اور اپیلوں کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران 4 اہلکاروں کو ملازمت پر بحال کرتے ہوئے سزائیں کم کر کے تنخواہ میں کمی میں تبدیل کر دی گئیں جبکہ 2 اہلکاروں کی سزا ترقی روکنے میں تبدیل کر دی گئی۔
ایک اہلکار کی رینک بحال کرتے ہوئے سزا کو تین ماہ سروس ضبط کرنے میں تبدیل کیا گیا جبکہ ایک اہلکار کی سزا کم کر کے سرزنش کر دی گئی۔ ایک کیس دوبارہ انکوائری کے لیے بھجوا دیا گیا۔ ایک اپیل مسترد، ایک سزا تبدیل جبکہ تین اہلکاروں کے خلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر سزائیں ختم کر دی گئیں۔ اس موقع پر آر پی او نے واضح کیا کہ بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی فعل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریجن میں احتساب کا عمل جاری ہے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے

