Advertisements

ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر

Royal Champs Crown Shakib Al Hasan as Captain, Ushering in a Bold New Era
Advertisements


ابوظہبی:ابوظہبی ٹی 10لیگ، رائل چیمپس نے اپنے نئے سیزن کے لیے قومی اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ٹیم کا مقصد شکیب کی قیادت، حکمت عملی اور متحرک کھیل کی بدولت اپنی پہلی مہم میں مضبوط تاثر چھوڑنا ہے۔ڈبیو ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شاملرائل چیمپس کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میں جوش، حوصلہ اور اعلیٰ کارکردگی کا امتزاج ہو۔ ٹیم کا پہلا میچ وِسٹا رائیڈرز کے خلاف 19 نومبر 2025 کو شیخ زاید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔شکیب الحسن نے کہا کہ رائل چیمپس کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں اس باصلاحیت ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ہم فیلڈ اور آف فیلڈ دونوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں اور شائقین کو ایک دلچسپ اور مقابلے سے بھرپور سیزن دینے کا عزم رکھتے ہیں۔