رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر تین مئی کو راؤنڈ ٹیبل منعقد ہوگی محمد سلیمان فاروقی

Suleman Farooqi

ورلڈ پریس فریڈم ڈے کی تقریب کا انعقاد احمد پور یونین آف جرنلسٹس اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے کیا جائیگا کوآرڈینیٹر کا اعلان

 احمد پور شرقیہ(پ ر)رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام احمد پور یونین آف جرنلسٹس اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر تین مئی کو پاکستان میں انسانی حقوق کے محافظ اور معاون کی حیثیت سے آزاد میڈیا کے کردار کے عنوان” سے پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں 11 بجے صبح   راؤنڈ ٹیبل منعقد ہوگی” اس امر کا اعلان کوآرڈینیٹر ایم این پی محمد سلیمان فاروقی کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں میں کیا گیا ہے – پریس ریلیز کے مطابق  راؤنڈ ٹیبل  میں صحافیوں اے یو جے  کے عہدیداروں سول سوسائٹی کے اراکین سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ ماہرین تعلیم اظہار خیال کریں گے-

مزید پڑھیں