Contact Us

بہاولپور میں نجی ہاسٹل کی چھت گرنے کا واقعہ

Caretaker CM Punjab Mohsin Naqvi

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا طالبات کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس، کمشنرسے انکوائری رپورٹ طلب

لاہور29اپریل:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بہاولپور میں نجی ہاسٹل کی چھت گرنے سے طالبات کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے طالبات کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر بہاولپور کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور واقعہ کے ذمہ دارو ں کا تعین کرکے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ زخمی طالبات کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کا سرکاری خرچ پر بہترین علاج کرایا جائے۔ طالبات کے علاج میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زخمی طالبات کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں