Contact Us

بلہ جھلن فوڈ سنٹر کے سٹور میں سحری کے وقت سلنڈر پھٹنے سے چھت گرگئی

roof collapse in Bila Jalan due to cylinder explosion

چنی گوٹھ (نامہ نگار)بلہ جھلن فوڈ سنٹر کے سٹور میں سحری کے وقت کھانا بناتے ہوئے  سلنڈر پھٹنے سے چھت گرگئی آتشزدگی سے موٹر سائیکل ، فرنیچر ، پنکھے و دیگر سامان جل کرخاکستر ریسکیو 1122 ٹیم نے آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچا لیا۔ تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ کے علاقے بلہ جھلن فوڈ سینٹر پر سحری کے وقت کھانا بناتے ہوئے گیس سلنڈر کو آگ لگ گئی، سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے کمرے کی چھت اڑ گئی ، خؤش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آتشزدگی سے موٹر سائیکل ، فرنیچر ، پنکھے اور دیگر سامان جل گیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ کی فائر برگیڈ موقع پر پہنچ گئی جس نے آگ پر قابو پایا ۔

مزید پڑھیں