احمدپورشرقیہ (نامہ نگا ر) ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دو وارداتیں، نامعلوم ڈکیت دو شہریوں سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطا بق گزشتہ شب چوک عباسیہ پر نامعلوم ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل،نقدی، اور طلائی انگوٹھی،چھین کر فرار ہوگئے۔ اسی طرح محلہ سرور شاہ میں مقامی شادی ہال کے قریب ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ اور پولیس تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب نے کاروائی شروع کردی ہے۔