Contact Us

مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پرچنی گوٹھ کے مرید احمد سے لاکھوں روپے مالیت کی کار، نقدی اور موبائل فون لے اڑے

Robbery

تھانہ ترنڈہ محمد پناہ پولیس تین نامعلوم افراد کے خلاف پرچہ کا اندراج کر دیا

چنی گوٹھ (نامہ نگار) ڈکیتی کی بڑی واردات مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی کار، نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔ تفصیل کے مطابق موضع کوڑا کلیار کا رہائشی مرید احمد اپنے دوستوں کے ہمراہ کوڑاکلیار سے براستہ ترنڈہ محمد پناہ سے کراچی جا رہے تھے کہ سدھو والی روڈ بستی بڑرا حدود تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے مقام پر نامعلوم نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گھیر لیا کار سواروں کو یرغمال بنا کر جی ایل آئی کار  ماڈل نمبر 18  بی ایم جی 836، نقدی اور موبائل فون لے اڑے ترنڈہ محمد پناہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس نے کاروائی شروع کر کے تین  نامعلوم افراد کے خلاف پرچہ کا اندراج کر دیا ۔آئے روز  ڈکیتیوں سمیت چوریوں کی وارداتوں میں اصافہ پولیس اور انتظامیہ پر سوالیہ نشان لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا ۔

مزید پڑھیں