Advertisements

چنی گوٹھ میں آڑھتی مہر عابد حسین پر فائرنگ دو ڈاکو ایک کروڑ 31 لاکھ روپے چھین کر فرار

Channi Goth
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)دو مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر آڑھتی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور نقدی تقریباً 1کروڑ 31 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ کے آڑھتی مہر عابد حسین اپنی کار پر کیش لے کر چنی گوٹھ سے اوچشریف جا رہا تھا کہ کوٹ خلیفہ روڈ پر بستی عاشق آباد کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر اس کو روک لیا ۔ ڈاکوؤں نے کیش لوٹنے کی کوشش کی تو مہر عابد حسین نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوؤں نے اس کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور نقدی مبلغ تقریباً ایک کروڑ 31 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر چنی گوٹھ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے ۔