اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مسلح ڈاکو کاٹن جنر چوہدری خالد جتالہ سے اسلحہ کی نوک 30لاکھ روپے کیش لے کر فرار

robbery

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)مسلح ڈاکو کاٹن جنرر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق شاھی والا پر واقع کاٹن فیکٹری کے چوہدری خالد جتالہ بینک سے کیش لے اپنی گاڑی میں فیکٹری جارہے تھے ۔کہ محراب والا کے قریب روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکو کار کے سامنے آگئے اور انہوں نے کار کے ٹائروں پر گولیاں مار کر ٹائر بریسٹ کر دئیے اور اسلحہ کی نوک پر مبینہ طورپر30لاکھ روپے کیش لے کر فرار ہو گئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔اور ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں