Contact Us

کارسوار پانچ مسلح ڈاکو ڈھائی کروڑمالیت کا 1120 تھیلے سرسوں سے لوڈ ٹرالر لے کر فرار ہوگئے

Ahmedpur East

تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب کی حدود میں موضع گلن لاڑ کے قریب وقاص چیمہ اور ڈرائیور کو اسلحہ کی نوک پرزبردستی کار میں بٹھا لیا

مسلح ڈاکو وقاص چیمہ اور ڈرائیور کو روڈ تیر ہ اسٹاپ کے قریب اُتا ر کر خود فرار ہوگئے پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار  ) پانچ مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر   کروڑوں روپے مالیت کا سرسوں سے  لوڈ ٹرالر لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق وقاص چیمہ سکنہ ضلع سیالکوٹ تحصیل سمڑیال ، نے تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب کو بتایا کہ نے ٹرالر نمبر پر صاد ق آباد سے ڈھائی کروڑ مالیت کے 1120تھیلے سرسوں لوڈ کرکے شیخوپورہ کے لئے روانہ ہوئے۔ جیسے ہی تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب کی حدود میں موضع گلن لاڑ کے قریب پہنچے تو کار پر سوار پانچ نامعلوم افراد جو کہ اسلحہ سے لیس تھے۔ انہوں  نے ہمیں روک لیا اورہمیں زبردستی کار میں بٹھا لیا۔ اور ان کے دو ساتھی سرسوں کا لوڈ ٹرالر لے کر   بہا ول پو رتحصیل یزمان کی طرف روانہ ہوگئے ۔ انہوں نے ہم سے نقدی دس ہزار ، موبائیل فون چھین لیا۔ اورمجھے اور ڈرائیور کو روڈ تیر ہ اسٹاپ کے قریب اُتا ر کر خود فرار ہوگئے پولیس تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب نے ٹرالر  اور سرسوں کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

مزید پڑھیں