Contact Us

تین مسلح ڈاکو نقدی اور موبائیل فون چھین کر فرار

robbery

تین مسلح ڈاکو نقدی اور موبائیل فون چھین کر فرار – بلدیہ آفس کے قریب کریانہ کی دوکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) ڈیر ہ نواب صاحب روڈ بلدیہ آفس کے قریب کریانہ کی دوکان پر دن دیہاڑے   ڈکیتی کی واردات ، تین مسلح ڈاکو نقدی اور موبائیل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق بلدیہ آفس کے قریب واقع ڈیر ہ نواب صاحب روڈ پر واقع کریا نہ اسٹور میں تین مسلح  نقاب پوش ڈاکو دن دیہاڑے داخل ہوگئے۔ اور دوکان مالک کو اسلحہ کی نو ک پر یر غمال بنا کر نقدی اور موبائیل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ اطلاع  ملتے ہی  پولیس تھانہ سٹی مو قع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں