Advertisements

پیوپاری حبیب سے16لاکھ روپے چھین والے 5ڈاکو گرفتار’2موٹرسائیکل برآمد

Robbers arrested in Ahmedpur Sharqia
Advertisements

تھانہ سٹی کے ایس ایچ او محی الدین گجر صدر اور مسافر خانہ کے انچارجوں اور ڈی ایس پی سرکل بہاولپور کا کامیاب ایکشن

ڈاکوئوں نے شالمار ٹائون میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا ‘گرفتار ڈاکوئوں کو بہاولپور شفٹ کردیا گیا

Advertisements

احمدپورشرقیہ(سٹاف رپورٹر)تھانہ مسافر خانہ اور صدر سرکل بہاولپور کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں کا ارتکاب کرنے والا ڈاکوئوں کا مسلح گروہ گزشتہ رات شالیمار ٹائون میں دھر لیا گیا تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ کے ایس ایچ او انسپکٹر محی الدین گجر صدر اور مسافر خانہ تھانوں کے انچارجوں اور ڈی ایس پی صدر سرکل بہاولپور نے کامیاب آپریشن کرکے شالیمار ٹائون میں چھپے ہوئے ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ۔جہاں انہوں نے مکان کرائے پر لے رکھا تھا اطلاع کے مطابق صدر سرکل بہاولپور کی حدود میں لوٹ مار کرنے والے مسلح ڈاکوئوں نے احمد پور شرقیہ کے ریلوے پھاٹک سے بیوپاری سے 16لاکھ روپے چھین لئے اور شالیمار ٹائون کے ایک مکان جاکر رو پوش ہوگئے ۔پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے مکان کا گھیرائو کرلیا ۔پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین فائرنگ کا معمولی تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچوں ڈاکوئوں کی گرفتار عمل میں آگئی ۔ڈی ایس پی صدر سرکل بہاولپور گرفتار ڈاکوئوں کو اپنے ساتھ بہاولپور لے گئے۔