بستی مڑل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

The robber was killed by his own accomplices

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) بستی مڑل کے قریب مبینہ  پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو پر قتل، راہزنی و ڈکیتی بمعہ قتل کے درجنوں مقدمات درج تھے۔،تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کے پاس ایک ملزم عامر عرف عامری ولد منظور احمد سکنہ جانو والا ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھا جس سے آلہ قتل کی ریکوری کی جانی تھی  پولیس ٹیم ملزم کو لیکر تھانہ اوچشریف کے علاقہ میں اسلحہ برآمدگی کے لیے گئی اور ملزم کی نشاندھی پر اسلحہ برآمد کرنے کے بعد واپس آرہی تھی، ا سی دوران پولیس پر 5/6 کس نقاب پوش ملزمان کے ساتھیوں نے جان لیوا اندھا دھند فائرنگ کردی، اوچ شریف پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے  جوابی فائر کیے فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا تھا۔ حملہ آور نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، اور ایک ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کو گھیر لیا فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے ریڈ کیے جارہے ہیں۔ پولیس کی اسپیشل ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں۔  ہلاک ڈاکو عامر عرف عامری نے کچھ عرصہ قبل تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ میں ایک نوجوان کو ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا تھا،  ہلاک ڈاکو عامر عرف عامری پر بہاولپور سمیت مختلف اضلاع میں درجنوں قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں کے درج تھے اور متعدد میں چالان ہو چکا تھا۔

مزید پڑھیں