سمہ سٹہ: السلیم پبلک سکول مسافر خانہ میں موٹر وے پولیس کی جانب سے تین روزہ روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد

road-safety-session-at-Al-Saleem-Public-School

سمہ سٹہ(نامہ نگار) گزشتہ روز سمہ سٹہ کے نواحی علاقہ السلیم پبلک سکول مسافر خانہ میں سیکٹر کمانڈر ٹو ملتان ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑائچ اور ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 20 سید رضوان شاہ کی ہدایت پر آپریشنل آفیسر انسپکٹر ملک محمد اسحاق نےتین روزہ روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا تفصیل کے مطابق السلیم پبلک سکول مسافر خانہ بہاولپور میں روڈ سیفٹی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات،اساتذہ اور سیکیورٹی گارڈز کو درج ذیل موضوعات پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی روڈ کیسے کراس کرنی ہےبائیک ڈرائیو کرتے ہوئے سیفٹی ہیلمنٹ کس قدر اہمیت کی حامل ہےون وے کی خلاف ورزی کس قدر خطرناک ہےآپریشنل آفیسر انسپکٹر ملک محمد اسحاق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے انسپکٹرملک ارشد نواز اور انسپکٹر فرزانہ کوثر کے ہمراہ سکول کے بچوں کو آگاہی دیتے ہوئےکہا کہ نہ پہنچنے سے لیٹ پہنچنا کئی ہزار گنا بہتر ہے آپ کی جان قیمتی ہے والدین چھٹی کے وقت آپ کا راہ دیکھ رہے ہوتے ہیں وہ اپنے بچوں کو گھر میں صیح سلامت دیکھنا چاہتے ہیں آپ ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

ملک محمد اسحاق آپریشنل آفیسر موٹروے پولیس نے سیکیورٹی گارڈز اور اساتذہ کو روڈ کراسنگ بارے بریفننگ دی مورخہ گزشتہ روز 10دسمبر کو السلیم پبلک سکول مسافر خانہ میں10بجے ورکشاپ کی اختتامی تقریب ہوئی جس میں بعد ازا ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سید رضوان شاہ نے تقریب میں شرکت کرکے والدین اور بچوں کو تفصیلی آگاہی دی جس میں بچوں کے والدین نے بھر پور شرکت کی آگاہی بریفنگ دیتے ہوئےکہاکہ آگاہی حاصل کرکےاپنے آپ کو آنے والے وقت میں کسی بھی ناگہانی حالات سے بچا جاسکے۔

مزید پڑھیں