کریشنگ سیزن کسان ٹریکٹرز اور ٹرک ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد
سمہ سٹہ (نامہ نگار) گزشتہ روز اشرف شوگر ملز پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس انعام غنی کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر ٹو ملتان ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑائچ اور ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 20 سید رضوان ایڈمن آفیسر انسپکٹر عاصم ارشان اور آپریشنل آفیسر انسپکٹر ملک محمد اسحاق کے ہمراہ کریشنگ سیزن کسان ٹریکٹرز اور ٹرک ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا تفصیل کے مطابق اشرف شوگر ملز پر کریشنگ سیزن میں ٹریکٹر ڈرائیورز اور ٹرک ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی محفوظ سفربارے بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین اور درج ذیل موضوعات پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی سیکٹر کمانڈر ٹوایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑائچ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی آلات کی دستیابی لازمی ہو اہل اور لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کی موجودگی طویل راستوں پر ڈرائیوروں کی تعیناتی۔انہیں لین کی خلاف ورزی کے بارے میں بریف کیا_فٹنس، روٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی دستیابی ہونی لازمی ہو تیز رفتاری سے گریز کریں خاص طور پر آبادی والے علاقوں میں تیز رفتاری سے گریز کریں۔ غلط اوور ٹیکنگ سے بچیں۔ تھکاوٹ میں گاڑی چلانے سے گریز کریں۔ طویل سفر میں غنودگی محسوس ہونے پر جھپکی لیں رات کے اوقات اور دھند میں لائٹوں کے استعمال اوور اور غلط لوڈنگ سے گریز کریں۔غنودگی محسوس ہونے پر تصادفی طور پر چیونگم کا استعمال کریں۔ 130-ہیلپ لائن کے ذریعے این ایچ ایم پی کی مدد حاصل کریں۔
حادثات / واقعات کو کنٹرول کرنے میں NHMP کے ساتھ تعاون کریں ایمرجسنی لائٹس ہونے چاہے انڈیکیٹس لائٹس اور ہونے لازمی ہیں دوسری گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں گے آخر میں کسانوں اور ڈرائیورز حضرات کے سوالوں کے جواب دیے گئے عوام نے اشرف شوگر ملز اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ایس روڈ سے پیسہ نار کے انقلاب کو خوب سراہا سٹیج سیکرٹری کے فرائض انسپیکٹر خالد قریشی نے ادا کیے۔