Contact Us

پرویز الٰہی کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرلیا گیا طارق مجید چوہدری

road map to provide relief to the people

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کا ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران اظہار خیال

بہاول پور: یکم اکتوبر: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے۔پنجاب حکومت عوام کو عملی طور پر مسائل سے نجات دلانے کے لیے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر طارق مجید چوہدری نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو ریلیف حاصل ہو۔ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال سمیت ضلع کے تمام مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسی طرح ضلع میں موجود تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری طارق مجید نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں ریلیف حاصل ہو۔, 

مزید پڑھیں