ریلوے اسٹیشن ڈیرہ نواب صاحب سے چوک چاچا بستی جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) اسٹیشن ڈیر ہ نواب صاحب سے چوک چاچا بستی جانے والی سڑک ٹو ٹ پھوٹ کا شکار شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق اسٹیشن سے ملحقہ سڑک جس کی چوڑائی بھی انتہائی کم ہے گزشتہ کافی عرصہ سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جگہ جگہ گڑھے پڑچکے ہیں۔ بڑی تعداد میں شہر ی اسٹیشن ڈیر ہ نواب صاحب سے چو ک چاچا بستی جانے کے لئے لوگ یہ سڑک استعمال کرتے ہیں۔ سڑک کے کنارے بھی ٹو ٹ پھوٹ چکے ہیں۔ جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور گاڑیاں کھٹارہ بن رہی ہیں۔ شہریوں عبدالرحمٰن، خادم حسین، غلا مصطفیٰ ، محمد اکرم، ابوبکر نے ایم پی اے شہزاد ہ گزین عباسی سے سڑک کی مرمت کے ساتھ ساتھ اس کی چوڑائی میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔