دوموٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں ڈیر ہ نواب صاحب کا رہائشی پچیس سالہ نوجوان عمر ممتاز جاں بحق
Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) دوموٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں پچیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق شہر میں کچہری روڈ پر دوموٹرسائیکلوں میں تصاد م کے نتیجہ میں ڈیر ہ نواب صاحب کا رہائشی پچیس سالہ نوجوان عمر ممتاز ، شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچی اور زخمی عمر ممتاز کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لے گئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔