Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور پریس کلب سمہ سٹہ کے اشتراک سے صحافیوں کے خلاف جرائم کی سزا سے استثنی کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا

President RMNP delivering presidential address in Samasata seminar
سمہ سٹہ :رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور پریس کلب سمہ سٹہ کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر صدارتی خطاب کر رہے ہیں جبکہ ان کے دائیں جانب افتخار احمد علوی، حمید اللہ عزیز اور بائیں جانب خالد ضمیر اور ریاض احمد بلوچ موجود ہیں
Advertisements

وزیراعظم سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے بلا تاخیر سیفٹی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور پریس کلب سمہ سٹہ کے اشتراک سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے میڈیا ہاؤسز اور میڈیا تنظیموں کے کردار کے موضوع پر منقدہ سیمینار کی صدارت صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے کی جبکہ پریس کلب بہاولپور کی گورننگ کونسل کے چیئرمین خالد ضمیر مہمان اعزاز اور ممبر ایف ای سی پی ایف یو جے ریا ض احمد بلوچ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے

Advertisements

سیمینار میں نظامت کے فرائض سرپرست پریس کلب سمہ سٹہ افتخار احمد علوی نے انجام دیے جبکہ صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر ریاض احمد بلوچ، محمد خالد ضمیر ،افتخار احمد علوی ڈاکٹر عبدالرحمن ناصر، شاہد علی خان، ملک محمد طارق ارائیں، حمید اللہ خان عزیز ایم ارشد انجم ، صدر انجمن تاجران سید وقار الحق شاہ فاروق اعظم ببرس، حاجی ملک سراج احمد مسن اور دیگر نے اظہار خیال کیا

سیمینار میں ایک قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی جس کے ذریعے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پیپرا رولز میں کی گئی حالیہ ترمیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا جس کے باعث ریجنل میڈیا کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے -قرارداد میں وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی گئی کے حکومت امریکہ،کینیڈا اور یورپ کی طرح لوکل میڈیا کی ترقی کے لیے انہیں خصوصی گرانٹس دیں

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے ٹاؤن ہال سمہ سٹہ میں منعقدہ سیمینار میں پی ایف یو جے کے راہنما ریاض احمد بلوچ اور چیئرمین گورننگ کونسل پریس کلب بہاولپور خالد ضمیر نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے یونیسکو کی مرتب کردہ سی ڈیز پریس کلب سمہ سٹہ کے بیس اراکین میں تقسیم کیں

سمہ سٹہ(ملک طارق)رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور پریس کلب سمہ سٹہ کے اشتراک سے ٹاؤن ہال سمہ سٹہ میں صحافیوں کے خلاف جرائم  کی سزا سے استثنی کے خاتمہ کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلہ میں صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کے حوالے سے میڈیا ہاؤسز اور میڈیا تنظیموں کے کردار پرمنعقدہ سیمینار میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنل ایکٹ پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کے لیے فی الفور  سیفٹی کمیشن  تشکیل دیں تاکہ صحافیوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے- سیمینار کی صدارت صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نےکی جبکہ پریس کلب بہاولپور کی گورننگ کونسل کے چیئرمین خالد ضمیر مہمان اعزاز اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبر ایف ای سی ریاض احمد بلوچ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے- 

 سیمینار میں شریک 20 صحافیوں میں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے یونیسکو کا جرنلسٹس سیفٹی کے لیے مرتب کردہ ریسورس میٹریل تقسیم کیا گیا -سیمینار میں نظامت کےفرائض افتخار احمد علوی سرپرست اعلی پریس کلب  سمہ سٹہ نے انجام دیے جبکہ صدر آر ایم این پی احسان احمد، ممبر ایف ای سی پی ایف یو جے ریاض احمد بلوچ چیئرمین گورننگ کونسل پریس کلب بہاولپور خالد ضمیر،افتخار احمد علوی،ڈاکٹر عبدالرحمان ناصر ،شاہد علی خان،ملک محمد طارق ارائیں،حمید اللہ خان عزیز، ایم ارشد انجم، نعیم عباسی سید وقار الحق شاہ صدر انجمن تاجران سمہ سٹہ، فاروق عظیم بیبرس، ملک حاجی سراج مسن ودیگر نے  اظہار خیال کیا- سیمینار کے آخر میں ایک قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی جس کے ذریعے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پیپرا رولز میں حالیہ کی گئی ترامیم کو واپس لینے کے احکامات جاری کریں کیونکہ ان ترامیم سے ریجنل میڈیا کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے قرارداد میں مزید کہا گیا کہ  امریکہ یورپ اور کنیڈا کی طرح پاکستان میں بھی ریجنل میڈیا کی ترقی اور اس کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے متعلقہ علاقائی میڈیا اداروں کو گرانٹس دی جائیں تاکہ گراس روٹ لیول پر حقیقی معنوں میں جمہوریت کا فروغ ممکن ہو سکے

سمہ سٹہ : رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور پریس کلب سمہ سٹہ کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے احسان احمد سحر، ریاض احمد بلوچ خالد ضمیر، افتخار احمد علوی فاروق اعظم ببرس، سید وقار الحق شاہ حمید اللہ خان عزیز, ملک طارق ارائیں اور دیگر خطاب کر رہے ہیں