Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم آزادی صحافت کی سلور جوبلی تقریب

"RMNP hosts Silver Jubilee event of World Press Freedom Day."
رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب کالج میں منعقدہ عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے کلیدی خطاب کرتے ہوئے ، احسان احمد سحر اور مخدوم سید ناصر بُخاری اُنکے دائیں اور بائیں جانب موجود ہیں
Advertisements


میڈیا کی آزادی معاشی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،ڈیجیٹل میڈیا کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ریگولیٹ کیا جارہا ہے، قاضی عدنان فرید 

ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی بھارت کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے،جو خوش آئند ہے،ریجن میں صحافیوں کے استعداد کار میں اضافے کے لئے درجنوں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کا قابل تحسین اقدام ہے،مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما و سابق رکن صوبائی اسمبلی کا ورلڈ پریس فریڈم راؤنڈ ٹیبل میں کلیدی خطاب

Advertisements

جمہوریت کی آبیاری کے لئے آزادی صحافت ناگزیر ہے، پاکستان کے صحافی جنوبی ایشیا میں اپنی جرات و بہادری کے حوالے سے مشہور ہیں۔میں نے علاقائی صحافیوں کو بھی انتہائی مشکل حالات میں پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھا ہے،مہمان مقرر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینئر نائب صدر مخدوم سید ناصر بخاری کا خطاب

گزشتہ برس پیکا قوانین کے تحت 187 مقدمات کا اندراج کیا گیا، جن میں 180 مرد اور 21 خواتین بہ طور ملزم شامل ہیں۔ ہم مادر پدر آزادی صحافت کے قائل نہیں، لیکن میڈیا کے حوالے سے قانون سازی کرتے وقت  متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کا ورلڈ پریس فریڈم ڈے راؤنڈ ٹیبل سے صدارتی خطاب


 عالمی آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں حمیداللہ خان عزیز نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی سالانہ پریس فریڈم رپورٹ پڑھ کر سنائی جب کہ قائم مقام صدر اے یو جے ورکرز،احمد پور شرقیہ محمد سلیمان فاروقی نے کامن  ویلتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انٹر نیشنل صدر کرس کوب کا کینیڈا سے آر ایم این پی ورلڈ پریس فریڈم راؤنڈ ٹیبل کے نام اردو ترجمہ پڑھ کر سنایا۔

عالمی آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں صدر پریس کلب احمد پور شرقیہ راشد عزیز ہاشمی، جنرل سیکرٹری پریس کلب لیاقت پور وفا سلیم تسکین، پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری، اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب(رجسٹرڈ) کے صدر ارشاد احمد شاد، پریس کلب نوشہرہ جدید کے سینئر نائب صدر آصف اعوان، پریس کلب اوچ شریف کے صدر سید اظہر علی رضوی اور سینئر صحافیوں خادم حسین سومرو، احمد خان بابر،احمد علی چوہدری، خادم حسین شاہین، یوسف غنی قریشی، جمشید اقبال بھٹی،عمران اکبر خان،سید وحید عباس بخاری، شبیر قریشی، راشد محمود چنڑ، زبیر فاروقی،اعجاز احمد خان اور عبدالحفیظ انجم سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا۔

احمد پور شرقیہ : پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب  کے سینئر نائب صدر مخدوم سید ناصر بخاری رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب کالج میں منعقدہ عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں مہمان مقرر کے طور پر اظہار خیال کر رہے ہیں ،مدیر احسان احمد سحر ،قاضی عدنان فرید اور راشد عزیز  ہاشمی بھی اسٹیج پر موجود ہیں

 احمد پور شرقیہ(محمد سلیمان فاروقی+حمیداللہ خان عزیز+احمد علی چوہدری+راشد محمود چنڑ سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے  ضلعی سینئر نائب صدر قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی معاشی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے،یہ امر خوش آئند ہے کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی بھارت کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔جب کہ بھارت جیسے نام نہاد جمہوری ملک کی رینکنگ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں چھ درجے کم ہو گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے کیا، جو روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ” اور "احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز”،احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے منعقد ہوئی تھی۔تقریب کی صدارت صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے کی، جب کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینئر نائب صدر مخدوم سید ناصر بخاری مہمان مقرر کے طور پر شریک ہوئے۔نظامت کے فرائض اے یو جے ورکرز،احمد پور شرقیہ کے جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز نے انجام دئیے۔

عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب میں ضلع بہاول پور اور ضلع رحیم یار خان کے  پانچ پریس کلبوں:احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ، اوچ شریف،نوشہرہ جدید اور لیاقت پور کے صدور و عہدیداروں سمیت میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد شریک تھی۔ قاضی عدنان فرید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،لیکن ذمہ دارانہ صحافت اور وقت کا تقاضا ہے کہ دنیا بھر میں  ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کیا جارہا ہے،پاکستان میں بھی اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی گئی ہے۔ صحافیوں کو ان قوانین سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔کیوں کہ یہ ریاست کے خلاف بیانیہ بنانے والوں کو قانون کے شکنجہ میں لانے کے لئے کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ماضی میں زرد صحافت کا نشانہ بنے ہیں۔ انہوں نے صدر آر ایم این پی احسان۔ احمد سحر کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریجن میں صحافیوں کے استعداد کار میں اضافے کے لئے درجنوں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔مہمان مقرر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینئر نائب صدر  مخدوم سید ناصر بخاری نے اپنے پرمغز خطاب میں کہا کہ پاکستان کے صحافی جنوبی ایشیا میں اپنی جرات اور بہادری کے حوالے سے مشہور ہیں۔میں نے علاقائی صحافیوں کو بھی انتہائی دگر گوں حالات میں اپنے علاقے کے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی آبیاری کے لئے آزاد صحافت ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قلم دو دھاری تلوار ہے، اگر اس کا مثبت استعمال کیا جائے تو یہ عوام کے مسائل کے حل اور جمہوریت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے لیکن اس کا منفی استعمال معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے لگاتار 25 برس تک جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں  عالمی یوم آزادی صحافت کی تقاریب کے انعقاد پر صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کو مبارک باد دی اور صحافیوں کے مابین اتحاد اور یگانگت پر زور دیا۔

صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر  نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان میں آزاد صحافت کے لئے جگہ دن بہ دن سکڑتی جارہی ہے، جس میں معاشی دباؤ اور ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی  اور معلومات کے حصول کے بدلتے رحجانات شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم مادر پدر آزادی صحافت کے قائل نہیں لیکن مقام افسوس ہے کہ میڈیا کے حوالے سے قانون سازی کرتے وقت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے کرپٹ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کے خلاف  پیکا ایکٹ کے استعمال کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔احسان احمد سحر نے راؤنڈ ٹیبل کو بتایا کہ گزشتہ برس پیکا قوانین کے تحت 187 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ جن میں 180 مرد اور 21 خواتین مبینہ طور پر ملوث بتائی گئیں ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان،آزادی صحافت کے دفاع اور آزادی اظہار کے فروغ کے لئے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گا۔ قبل ازیں  عالمی  آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں حمیداللہ خان عزیز نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی سالانہ پریس فریڈم رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ جب کہ قائم مقام صدر محمد سلیمان فاروقی نے کامن ویلتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انٹرنیشنل  صدر کرس کوب کا کینیڈا سے آر ایم این پی ورلڈ پریس فریڈم راؤنڈ ٹیبل کے نام بھجوائے گئے پیغام کا اردو ترجمہ پڑھ کر سنایا۔

احمد پور شرقیہ:رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم آزادی صحافت کی سلور جوبلی راؤنڈ ٹیبل سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر  قاضی عدنان فرید،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب۔ کے سینئر نائب صدر مخدوم سید ناصر بخاری اور صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر خطاب کر رہے ہیں،تقریب کا انعقاد اے یو جے ورکرز اور ڈیجیٹل نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے کیا گیا۔

تقریب سے صدر پریس کلب احمد پور شرقیہ راشد عزیز ہاشمی، جنرل سیکرٹری پریس کلب لیاقت پور وفا سلیم تسکین، پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری، جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ انجم، پریس کلب نوشہرہ جدید کے سینئیر نائب صدر ملک آصف اعوان،اوچ پریس اینڈ میڈیا کلب(رجسٹرڈ)کے صدر ارشاد احمد شاد، پریس کلب اوچ شریف کے صدر سید اظہر علی رضوی اور سینئر صحافیوں،احمد خان بابر،احمد علی چوہدری، خادم حسین شاہین،محمد یوسف غنی قریشی، عمران اکبر خان، جمشید اقبال بھٹی،خادم حسین سومرو،سید وحید عباس بخاری،شبیر احمد قریشی،اعجاز احمد خان، جمیل محمود خان،محمد زبیر فاروقی،راشد محمود چنڑ، عمران ڈاونج،اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔