رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام احمد پور میڈیا کلب کے اراکین کے لیے صحافتی مہارتوں کی تربیتی ورکشاپ آج منعقد ہو گی
Advertisements
نذیر خالد ریسورس پرسن ہوں گے، تقریباً 30 صحافی شرکت کریں گے
احمد پور شرقیہ: رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان (آر ایم این پی) کے زیر اہتمام، جرنلسٹس الائنس پاکستان (جے اے پی) کے اشتراک سے، احمد پور میڈیا کلب احمد پور شرقیہ (رجسٹرڈ) کے اراکین کے لیے ایک روزہ صحافتی مہارتوں کی تربیتی ورکشاپ آج (ہفتہ) سہ پہر تین بجے اٹک وسیب ہوٹل، احمد پور شرقیہ میں منعقد ہو گی۔
Advertisements
ورکشاپ میں جرنلسٹس الائنس پاکستان کے کنسلٹنٹ اور محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب کے سابق سینئر ڈائریکٹر نذیر خالد بطور ریسورس پرسن شرکاء سے خطاب کریں گے۔ ورکشاپ میں تقریباً 30 صحافی شریک ہوں گے۔
یہ ورکشاپ احمد پور شرقیہ کی صحافتی تنظیموں کو دی جانے والی مفت تربیت کے سلسلے کی کڑی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے اراکین کے لیے بھی اسی نوعیت کی ورکشاپ منعقد ہو چکی ہے

