Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے اراکین کے لیے صحافتی مہارتوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

RMNP Holds Journalism Skills Training Workshop for AUJW Members in Ahmedpur East
احمد پور شرقیہ: رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب کالج میں ایک روزہ جرنلزم ٹریننگ ورکشاپ کا منظر، کنسلٹنٹ جے اے پی نذیر خالد اور بانی احسان احمد سحر ریسورس پرسنز کے طور پر محمد سلیمان فاروقی کے ہمراہ سٹیج پر موجود ہیں جبکہ احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کے اراکین انکے دائیں اور بائیں جانب اپنی نششتوں پر نظر آ رہے ہیں
Advertisements

نذیر خالد اور احسان احمد سحر نے ڈیجیٹل صحافت، صحافیوں کی حفاظت، فیکٹ چیکنگ اور پریس کانفرنس کی کوریج کے جدید طریقوں پر تربیت دی، 16 شرکاء میں اسناد تقسیم

احمد پور شرقیہ (خصوصی رپورٹ): رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام اور جرنلسٹس الائنس پاکستان کے اشتراک سےاحمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے اراکین کے لیے پنجاب کالج احمد پور شرقیہ کے لائبریری ہال میں صحافتی مہارتوں کے فروغ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔

Advertisements

ورکشاپ میں جرنلسٹس الائنس پاکستان کے کنسلٹنٹ اور حکومت پنجاب کے محکمہ تعلقات عامہ کے سابق سینئر ڈائریکٹر نذیر خالد اور رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر و بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر نے بطور ریسورس پرسنز تربیتی لیکچرز دیے۔

نذیر خالد نے شرکاء کو ڈیجیٹل میڈیا کے جدید تقاضوں اور صحافتی تکنیکوں سے آگاہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس کی مؤثر کوریج کے مختلف طریقوں پر رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے بدلتے ہوئے میڈیا ماحول میں صحافیوں کے لیے جدید ڈیجیٹل مہارتوں کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

احسان احمد سحر نے صحافیوں کی حفاظت، خطرناک اسائنمنٹس کی کوریج اور پریس فریڈم کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطرناک اسائنمنٹ کی کوریج کے لیے مشترکہ رپورٹنگ کا طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے تاکہ صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے شرکاء کو حقائق کی جانچ پڑتال (فیکٹ چیکنگ) کی اہمیت اور پریس فریڈم کی خلاف ورزیوں کی مؤثر نگرانی کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔

تربیتی نشست کے دوران احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے اراکین نے مختلف صحافتی امور کے حوالے سے سوالات کیے جن کے نذیر خالد اور احسان احمد سحر نے تفصیلی جوابات دیے۔ مقامی معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر طارق رشید ملک نے بھی احسان احمد سحر کی دعوت پر تربیتی نشست میں شرکت کی۔

ورکشاپ کے اختتام پر جرنلسٹس الائنس پاکستان کے کنسلٹنٹ نذیر خالد نے 16 شرکاء میں تربیتی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی احسان احمد سحر اور کنسلٹنٹ نذیر خالد نے جرنلسٹس الائنس پاکستان، رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبز ساؤتھ پنجاب چیپٹر کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد سلیمان فاروقی کو بھی سند پیش کی۔

اس موقع پر جرنلسٹس الائنس پاکستان، رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبز ساؤتھ پنجاب چیپٹر کے چار رہنماؤں محمد سلیمان فاروقی، حمیداللہ خان عزیز، احمد علی چوہدری اور ملک رشاد محمود چنڑ نے صحافیوں کی تربیت اور پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر نذیر خالد کو مشترکہ طور پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔

تقریب میں احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے نائب صدر محمد یوسف غنی قریشی کی دل کے دورے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی، جبکہ یونین کے مرحوم صدر سید سرفراز حسین زیدی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے صحافیوں میں محمد سلیمان فاروقی، حمیداللہ خان عزیز، مس انیسہ کنول، اویس اکبر زیدی، طارق رشید ملک، جمیل محمود، احمد علی چوہدری، ملک راشد محمود چنڑ، خادم حسین، ابوبکر بھٹی، شاہ ولی خان، محمد عابد، شبیر احمد قریشی، محمد سجاد، زبیر فاروقی اور راشد کریم شامل تھے