صحافی معاشرے سے پولرائزیشن کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں حسن عسکری شیخ

RMNP-Daily Nawa-I-AHmedpurSharqia WPFD Roundtable
رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے پنجاب کالج میں منعقدہ عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل کا ایک منظر،حسن عسکری شیخ ،احسان احمد سحر اور افتخار احمد علوی اسٹیج پر موجود ہیں

تفرقہ نے پاکستانی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے مسلمانان عالم میں تفرقہ کے باعث چند لاکھ آبادی پر مشتمل اسرائیل روزانہ غزہ میں سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کر رہا ہے مگر کوئی اس کا ہاتھ روکنے والا نہیں- رکن صوبائی اسمبلی کا عالمی یوم ازادی صحافت راؤڈ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی تحریک پر چنیگوٹھ کے صحافیوں کے لیے پریس کلب کی عمارت مہیا کرنے کا اعلان

میں عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل کے انعقاد پر احسان احمد سحر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں احسان احمد سحر نے ماضی میں ہمارے چھوٹے سے شہر سمہ سٹہ میں خواتین و مرد صحافیوں کے لیے دو تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا امید ہے کہ علاقائی صحافیوں کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے مہمان اعزاز سرپرست اعلی پریس کلب سمہ سٹہ افتخار احمد علوی کا اظہار خیال

مولانا ظفر علی خان اور آغا شورش کاشمیری جیسے صحافیوں نے آزادی صحافت کی شمع کو انگریز کے دور میں روشن کیا آج بھی معاشرے میں ان صحافیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو زرد صحافت سے گریز کرتے ہیں، جمعیت علماء اسلام ہمیشہ آزاد صحافت کی حامی رہی ہے آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت ناگزیر ہے جمیعت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہولڈر قاری سیف الرحمن راشدی کی گفتگو

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی اور سندھ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے سیفٹی کمیشن قائم کیا جس نے عملی اقدامات بھی کیے ہیں لیکن بدقسمتی سے ابھی تک وفاق اور پنجاب میں سیفٹی کمیشن قائم نہیں ہو سکا, پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن محمد علی احسن کا عالمی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں اظہار خیال صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی خدمات پر خراج تحسین

ہمارا مرکز اہل حق شیرانوالا دروازہ لاہور ہمیشہ سے آزاد صحافت کا علمبردار رہا ہے ہم آزاد صحافت کرنے والے صحافیوں کی عظمت کو سلام کرتے ہیں اور ان صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فرائض کے انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دی حکیم محمد حسنین چوہان مرکزی رہنما جمیعت علماء اسلام نظریاتی گروپ

پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ آزاد میڈیا کی حامی رہی ہے ہم ان صحافیوں کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے آمرانہ دور میں بے پناہ مصائب جھیلے مگر جمہوری قوتوں کی حمایت جاری رکھی میں تحصیل احمد پور شرقیہ کے صحافیوں کو مفت لیگل سروس فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں میرا چیمبر ہر وقت انہیں قانونی امداد مہیا کرنے کے لیے تیار ہوگا ،ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ تحصیلِ صدر پاکستان تحریکِ انصاف

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر نے عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل کو اوپن کرتے ہوئے آر ایم این پی سالانہ پریس فریڈم رپورٹ کے اقتسابات شرکاء کے سامنے پیش کیے جس میں انہوں نے ایکس انٹرنیٹ کی بندش عام اور ضمنی انتخابات میں صحافیوں پر تشدد کے واقعات گرفتاریوں اورنظربندیوں کی جانب توجہ مبذول کرائی، رواں سال میں تین صحافی پاکستان میں قتل کیے گئے،تقریب میں شرکت پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف صحافتی تنظیموں کے قائدین کی شرکت پر اظہارِ تشکر کیا

پنجاب کالج میں منعقدہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے راؤنڈ ٹیبل سے میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمن احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب , اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے صدر ارشاد احمد شاد اور آر ایم این پی کے کوآرڈینیٹر محمد سلیمان فاروقی نے بھی خطاب کیا چاروں تنظیموں کے صدور نے اپنی اپنی تنظیم کی کارکردگی سے راؤنڈ ٹیبل کے شرکا قوم کو بریف کیا اور آزادی صحافت کے دفاع لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا نیز احسان احمد سحر کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا

رکن پنجاب اسمبلی حسن عسکری شیخ پنجاب کالج میں عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے ہیں

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے رکن صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ صحافیوں کو معاشرے سے پولرائزیشن کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا لیکن اس مقصد کے حصول کے لیے ان کا متحد ہونا اشد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوئی تھی جبکہ پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلی اور چیئرمین امن کمیٹی افتخار احمد علوی مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے نظامت کے فرائض حمید اللہ خان عزیز نے انجام دیے-ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب کو تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل ہوئی جبکہ شبیر قریشی نے نبی کریم کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا

عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں مہمان اعزاز سرپرست اعلی پریس کلب سمہ سٹہ افتخار احمد علوی اظہار خیال کرتے ہوئے

حسن عسکری شیخ کا کہنا تھا کہ تفرقہ نے پورے معاشرے کو ہلا کے رکھ دیا ہے انہوں نے اسرائیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں نفوس پر مشتمل اسرائیل نے ڈیڑھ ارب سے زائد آبادی کے حامل مسلمان ممالک کو آگے لگا رکھا ہے وہ روزانہ غزہ میں درجنوں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کر رہا ہے مگر کوئی اس کا ہاتھ روکنے والا نہیں کیونکہ مسلمان عالم آپس میں تقسیم ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف محاز آرائی کر رہے ہیں- حسن عسکری شیخ نے پاکستانی صحافیوں کی آمریت کے خلاف جمہوری قوتوں کی حمایت کرنے پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صحافیوں کو اس کی بڑی قیمت بھی چکانا پڑی- انہوں نے اس موقع پر صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی تحریک پر چنی گوٹھ کے صحافیوں کو پریس کلب کی عمارت کی فراہمی کا بھی اعلان کیا جسکا شرکاء نے تالیاں بجا کر پر جوش خیرمقدم کیا

جمیعت علماء اسلام ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہولڈر قاری سیف الرحمان راشدی ورلڈ پریس فریڈم ڈے راؤنڈ ٹیبل میں خطاب کر رہے ہیں

جمیعت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہولڈر قاری سیف الرحمن راشدی نے اپنے خطاب میں مولانا ظفر علی خان آغا شورش کشمیری اور دیگر صحافیوں کی تاریخی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مثبت صحافت کرنے والے صحافیوں کی معاشرے میں قدر ومنزلت کی جاتی ہے جبکہ زرد صحافت کی حامل کالی بھیڑوں سےعوام نفرت کرتے ہیں -انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ سے آزادی صحافت کی حمایت کرتی آ رہی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا فروغ ناممکن ہے انہوں نے عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب کے انعقاد پر صدر آر ایم این پی پی احسان احمد سحر کو مبارکباد دی اور آزادی صحافت کے لیے خدمات سر انجام دینے والے صحافیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن محمد علی احسن عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب میں پیپلز پارٹی کی میڈیا دوست پالیسیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد علی احسن نے اپنے خطاب میں عالمی یوم آزادی صحافت کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور مفادات کے لیے آواز اٹھائی ہے اور عملی اقدامات کیے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے سیفٹی کمیشن بھی قائم کر دیا ہے جبکہ بدقسمتی سے وفاق اور پنجاب میں ابھی تک اس سلسلے میں پیش رفت نہیں ہو سکی انہوں نے صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی صحافتی خدمات کو سراہا اور مستقل میں ان کی کامیابیوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی رہنما حکیم محمد حسنین چوہان عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں اپنی جماعت کا موقف بیان کرتے ہوئے

جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی رہنما حکیم محمد حسنین چوہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مرکز اہل حق شیراں والا دروازہ لاہور ہمیشہ سے آزادی صحافت کا علمبردار رہا ہے ہم آزاد صحافت کرنے والے دلیر صحافیوں کی عظمت کو سلام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جانوں کی قربانی دی

پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ عالمی یوم آزادی صحافت کے تقریب میں پی ٹی آئی کی میڈیا پالیسی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے

پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے راؤنڈ ٹیبل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور سیاست لازم ملزوم ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے سدھار میں صحافی بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے آزاد میڈیا کی علمبردار رہی ہے اور ہم ان صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آمرانہ قوتوں کے خلاف جمہوری طاقتوں کا ساتھ دیا اور ناقابل برداشت مصائب برداشت کیے -ملک مظفر کریم ایڈوکیٹ نے اس موقع پر تحصیل احمد پور شرقیہ کے صحافیوں کو فری فری لیگل سروس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا چیمبر صحافیوں کے مقدمات کے سلسلے میں ان کو مفت قانونی امداد دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہوگا انہوں نے صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کو احمد پور شرقیہ کا اثاثہ قرار دیا اور اُنکی شاندار صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی –

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں آر ایم این پی کی سالانہ پریس فریڈم رپورٹ سے اقتسابات پیش کر رہے ہیں

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر نے عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل کو اوپن کرتے ہوئے آر ایم این پی سالانہ پریس فریڈم رپورٹ کے اقتسابات شرکاء کے سامنے پیش کیے جس میں انہوں نے ایکس انٹرنیٹ کی بندش عام اور ضمنی انتخابات میں صحافیوں پر تشدد کے واقعات گرفتاریوں اورنظربندیوں کی جانب توجہ مبذول کرائی، رواں سال میں تین صحافی پاکستان میں قتل کیے گئے،تقریب میں شرکت پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف صحافتی تنظیموں کے قائدین کی شرکت پر اظہارِ تشکر کیا

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان تحصیل احمد پور شرقیہ کے کوآرڈینیٹر محمد سلیمان فاروقی عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب میں شرکت پر سیاسی قائدین اور تین صحافتی تنظیموں کے عہدے داروں کی شرکت پر اظہار تشکر کر رہے ہیں

عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب کے مہمان اعزاز پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلی افتخار احمد علوی نے اپنی تقریر میں شاندار راؤنڈ ٹیبل کے انعقاد پر احسان احمد سحر کو مبارکباد دی -انہوں نے کہا کہ احسان احمد سحر نے ہمارے چھوٹے شہر سمہ سٹہ میں ماضی میں دو تربیتی ورک شاپس کا اہتمام کیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں -انہوں نے عالمی یوم صحافت کی تقریب کا انعقاد پر انہیں مبارک باد بھی دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ احسان احمد سحر مستقبل میں بھی علاقائی صحافیوں کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے-


پنجاب کالج میں منعقدہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے راؤنڈ ٹیبل سے میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمن احمد پور یونین آف جرنلسٹس  کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب , اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے صدر ارشاد احمد شاد اور آر ایم این پی کے کوآرڈینیٹر محمد سلیمان فاروقی نے بھی خطاب کیا چاروں تنظیموں کے صدور نے اپنی اپنی تنظیم کی کارکردگی سے راؤنڈ ٹیبل کے شرکا قوم کو بریف کیا اور آزادی صحافت کے  دفاع لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا نیز  احسان احمد سحر کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل کے اختتام پر صدر آر ایم این پی  احسان احمد سحر کی تحریک پر راؤنڈ ٹیبل کے شرکاء صحافیوں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے  صحا فت جرم نہیں، صحافیوں کا قتل عام بند کرو  کے پلے کارڈ اٹھا کر غزہ کےصحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور وحشیانہ اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی-

مزید پڑھیں