احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کے اراکین میں آج آر ایم این پی کی بیسک جرنلزم کی تربيتی مینولز کی تقریب تقسیم منعقد ہوگی

تقریب کی صدارت صدرآر ایم این پی احسان احمد سحر کریں گے جبکہ مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے مہمان خصوصی ہونگے حمیداللہ خان عزیز
رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کے اختتام پر ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جنرل سیکرٹری اے یو جے کا اعلان
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے اراکین میں آر ایم این پی کی مرتب کردہ بیسک جرنلزم کی تربیتی مینولز کی تقریب تقسیم آج 27 جنوری بروز سوموار دوپہر ایک بجے قومی شاہراہ پر واقع ہوٹل میں منعقد ہوگی جس کی صدارت مدیر احسان احمد سحر صدر آر ایم این پی کریں گے جبکہ مخدوم سید عامر علی شاہ رکن پنجاب اسمبلی تقریب کے خصوصی ہوں گے-
اس امر کا اعلان احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے- انہوں نے کہا ہے کہ مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے، اے یو جے کے اراکین میں تربیتی مینولز تقسیم کریں گے جو ٹو کیو یونیورسٹی جاپان کے سابق ریسرچ کوآرڈینیٹر خالد سعید اور مدیر احسان احمد سحر صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے مشترکہ طور پر قلمبند کی ہے
رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو اور دولت مشترکہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 2011,2012 اور 2013میں مذکورہ تربیتی مینولز کی جنوبی پنجاب کے مُختلف علاقوں میں منعقدہ آر ایم این پی کی درجنوں تربیتی ورکشاپس کے شرکاء سینکڑوں صحافیوں کے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ ابلاغیات کے طلباء اور طالبات میں اسے بڑی تعداد میں تقسیم کیا تھا -خیال رہے کہ اس تربیتی مینول کا دیباچہ ممتاز مصنف اور ٹی وی کے مشہور کمنٹیٹر جناب نجم سیٹھی نے تحریر کیا ہے جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز کے مطابق تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا