رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور احمدپور یونین آف جرنلسٹس کا اعلان پیکا قوانین میں ترامیم مسترد

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روز نامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں اے یو جے کے چھبیس اراکین میں آر ایم این پی کی بیسک جرنلزم کی تربیتی مینولز تقسیم کی گئیں مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے کی نظامت کے فرائض اے یو جے کے جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز نے انجام دیے
حکومت پیکا قوانین میں ترامیم پر عملدرآمد سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور حالیہ ترامیم کا مسودہ اُنہیں شیئر کرے صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی پیش کردہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی
ذوالفقار علی بھٹو شہید،بینظیر بھٹو شہید،صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے صحافت اور جمہوریت کو ہمیشہ لازم ملزوم سمجھا ،پیپلز پارٹی نے پیکا قوانین میی ترامیم اور ہتک عزت قانون کی اسمبلی کے فلور پر مخالفت کی،احسان احمد سحر اوچشریف میں صحافیوں کی ایک اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرائیں میزبانی کے لیے تیار ہوں مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے کا بطور مہمان خصوصی خطاب
رورل میڈیا میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر ،سرپرست اے یو جے محمد سلیمان فاروقی ،صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب،سینئر نائب صدر محمد ناصر خان نیازی، وائس چیئرمین مجلس عاملہ محمد عمران لاڑ اور جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز نے اپنی تقاریر میں صحافیوں کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی جد وجہد جاری رکھنے کے اپنے عزم کو دہرایا
تقریب کے اختتام پر جنرل سیکرٹری احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ حمید اللہ خان عزیز کی جانب سے شر کاء تقریب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ،سابق ناظم اعجاز احمد خان بلوچ، سابق کونسلر شیخ محمد قاسم ،احمد علی اولکھ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے

احمد پور شرقیہ: رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں آر ایم این پی کی بیسک جرنلزم کی تربیتی مینول دے رہے ہیں
احمد پور شرقیہ( نامہ نگار )رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں اے یو جے کے اراکین صحافیوں کی منعقدہ تقریب میں پیکا قوانین میں کی گئی حالیہ ترمیم کو مسترد کر دیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پیکا قوانین میں ترامیم کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور ترامیم کا مسودہ متعلقہ صحافتی تنظیموں سے شئیر کرے،یہ تقریب رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوئی تھی، جس میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سیدعامر علی شاہ رکن اسٹینڈنگ کمیٹی اطلاعات، ثقافت وکلچر پنجاب مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔نظامت کے فرائض احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز نے انجام دیئے۔
مذکورہ تقریب میں مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے نے احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے 26 اراکین میں آر ایم این پی کی بیسک جرنلزم کی تربیتی مینولز تقسیم کیں۔جب کہ صدر آر ایم این پی و سرپرست اعلی اے یوجے احسان احمد سحر، سرپرست اے یوجے محمد سلیمان فاروقی، صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب، جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز، سینئر نائب صدر ناصر خان نیازی اور وائس چیئرمین مجلس عاملہ عمران لاڑ نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافیوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لئے اے یو جے کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا:کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید، بے نظیر بھٹو شہید،صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت اور صحافت کو ہمیشہ لازم و ملزوم سمجھا ہے۔پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ہر سال اے پی این ایس،سی پی این ای،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سمیت صوبہ بھر کے پریس کلبوں اور بڑے شہروں کی یونینز کے ساتھ مالی معاونت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔مخدوم سید عامر علی شاہ نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر اوچ شریف میں نو آموز صحافیوں کے لئے تربیتی پروگرام آرگنائز کریں،جس کی وہ میزبانی کر کے خوشی محسوس کریں گے۔رکن پنجاب اسمبلی نے اس امر پر بھی اپنی خوشی کااظہار کیا کہ احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے اراکین تعلیم یافتہ ہیں۔جن میں سے اکثریت کے روزگار کے دوسرے ذرائع ہیں۔انہوں نے اے یوجے کے نظم ونسق اور اس کی دو سالہ سرگرمیوں پر بھی اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز کی جانب سے شرکاء تقریب کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا سابق ناظم اعجاز احمد خان بلوچ، سابق کونسلر شیخ محمد قاسم ،احمد علی اولکھ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے
