Contact Us

رضوان ناصر نے قریش آباد میں اپنی حاملہ بیوی انیلہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔ مقدمہ درج

Rizwan Nasar strangled his wife to death in mohalla Qureshabad

انیلہ بی بی نے دوسال قبل قریش آباد کے رہائشی رضوان ناصر سے کورٹ میرج کر لی تھی ۔اور وہ أج کل سات ماہ کی حاملہ تھی بھائی محمد توقیر

 احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)شوہرنے اپنی حاملہ بیوی کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق محمد توقیر سکنہ موضع محراب والا نے تھانہ سٹی کو بتایا کہ میری ہمشیرہ انیلہ بی بی نے دوسال قبل قریش آباد کے رہائشی رضوان ناصر سے کورٹ میرج کر لی تھی ۔اور وہ أج کل سات ماہ کی حاملہ تھی ۔گزشتہ روز انیلہ بی بی اپنے خاوند کے ہمراہ میرے گھر آئی اور اپنی ایک سالہ بیٹی کو میرے گھر چھوڑ آئی ،بچی رو رہی تھی جس کو میں چھوڑنے اس کے شوہر کے گھر محلہ قریش آباد آیا جیسے ہی میں اپنے گھر سے اس کے گھر پہنچا تو اندر سے میری ہمشیرہ کی شورواویلہ کی آواز آئی ۔گھر کے اندر جا کر دیکھا تو رضوان ناصر نے میری ہمشیرہ کے منہ پر تکیہ رکھا ہوا تھا اور گلہ دبا رہا تھا جبکہ اس کا بھائی ساتھ کھڑا تھا ہمیں دیکھ کر دونو ں فرار ہوگئے ۔جبکہ انیلہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو چکی تھی ۔پو لیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں