Advertisements

عالمی یومِ صحافت پر آر آئی یو جے ورکرز کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بڑا مظاہرہ

RIUJ demonstation in front of national press club islamabad on the eve of world press freedom day
Advertisements

صحافی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، آزادی اظہار رائے کے بغیر استحکام پاکستان ممکن نہیں” ہ ڈاکٹر سعدیہ کمال:

شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ ارشد شریف خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئیں۔

Advertisements

سلام آباد (پریس ریلیز) — راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے زیر اہتمام تین مئی کو عالمی یومِ صحافت کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک پُرامن مگر بھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ وکلاء برادری، سول سوسائٹی اور اقلیتی کمیونٹی کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔  احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کی، جبکہ شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ ارشد شریف خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئیں۔  

ڈاکٹر سعدیہ کمال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے کو شدید خطرات لاحق ہیں، مگر صحافی تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “صحافی وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ استحکام پاکستان اسی وقت ممکن ہے جب آزادی صحافت کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔”  مظاہرے سے سینئر صحافیوں محسن رضا، اسد طور، اسحاق چوہدری، جاوید ملک، حافظ طاہر، اور جویریہ ارشد نے بھی خطاب کیا۔ آر آئی یو جے کے صدر مظہر اقبال اور جنرل سیکرٹری حمید اللہ عابد نے آزادی صحافت کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو درپیش خطرات کا تدارک کیا جائے اور میڈیا کو دباؤ سے آزاد کیا جائے۔  احتجاجی مظاہرے میں وکلاء برادری کی نمائندگی بیرسٹر عاقل نے کی، جب کہ اقلیتی برادری کی نمائندوں نے بھی شرکت کی مظاہرے سے  صفدر چوہدری، عدنان شمسی، اور وقار حیدر چوہان نے بھی خطاب کیادیگر نمایاں شرکاء میں عدنان راجہ، حسن رضا، راجہ عظمت، کامران، بشیر ملک، اور سول سوسائٹی کے نمایندہ ڈاکٹر بشیر شامل تھے۔  شرکاء نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافت کی آزادی، صحافیوں کے تحفظ، اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں  گے مظاہرے کے آخر میں سینئر صحافی حافظ طاہر شہید صحافی ارشد شریف تمام صحافی شہداء کیلئے اجتماعی دعا کی ے