Advertisements

حکومت کی بیرونِ ملک سے بینکنگ چینلز سے پیسے بھیجنے والوں کیلئے انعامی اسکیم

Caretaker-Finance-Minister-Shamshad-Akhtar
Advertisements

حکومت نے بیرونِ ملک سے بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسے بھیجنے والوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انعامی اسکیم کے لیے 20 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔جو لوگ بیرونِ ممالک سے پیسا بھجوا رہے ہیں یہاں ان کے رشتے دار مفت وصول کریں گے ۔

Advertisements

انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم بنائی ہے ، 100 ڈالر سے اوپر ترسیلاتِ زر بھیجنے والے بغیر فیس یہاں وصول کر سکیں گے۔

نگران وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ  ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کو پوائنٹس دیے جائیں گے ،جس کے تحت کئی سرکاری اداروں سے خدمات اور اشیا رعایتی نرخ پر لی جا سکیں گی۔

 انہوں نے بتایا کہ زیادہ ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات بھی دیں گے ۔ حکومت ای چینج کمپنیوں کے لیے بھی مراعات فراہم کرے گی،  قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر بھیجنے پر مارکیٹنگ کے بدلے مراعات دی جائیں گی