مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر
Advertisements
اسلام آباد: مبارک ثانی کیس کی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے نظرثانی فیصلے میں مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا، عدالت نے کہا عدالتی فیصلوں میں طے کئے گئے اصول سے مختلف رائے نہیں دے سکتے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حادثاتی طور پر کچھ آبرزویشنز ایسی دی گئیں جو عدالتی فیصلوں کے مطابق نہیں، عدالت درستگی کرے۔