Advertisements

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس، ڈیرہ غازی خان خصوصاً کوہ سلیمان میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

Usman-Buzdar
Advertisements

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج حکومت کا تاریخ ساز اقدام، ہر ضلع کی یکساں ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے: عثمان بزدار

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دیں گے،سوڑا ڈیم ایک گیم چینجر منصوبہ ہے

Advertisements

سابق حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے دکھ بانٹے نہیں بلکہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا

لاہور20 دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن او رڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ویڈیولنک کے ذریعے اجلا س شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈیرہ غازی خان خصوصاً کوہ سلیمان کے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل کمپلیکس اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہ سلیمان کے ماسٹر پلان کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اراضی اور واٹر کوالٹی کی سٹڈی کا کام جلد مکمل کیا جائے۔تحصیل کمپلیکس میں ججز اور وکلاء کے چیمبرز کیلئے بھی اراضی مختص کی جائے۔کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا جائے۔ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت فلاح عامہ کے منصوبو ں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج موجودہ حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ہر ضلع کی یکساں ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دیں گے – سوڑا ڈیم ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سوڑا ڈیم کی تعمیر سے قبائلی علاقے اور تونسہ میں زراعت کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔علاقے کے لوگوں کو آبپاشی کے لئے پانی وافر دستیاب ہوگا۔ماضی کی کسی بھی حکومت نے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے کا سوچا تک نہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے دکھ بانٹے نہیں بلکہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔سابق دور میں نمائشی منصوبے شروع کرکے وسائل ضائع کئے گئے اور عوام کی حقیقی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔سوڑا ڈیم منصوبے میں علاقے کی ترجیحات اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔