Advertisements

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت اجلاس میں قلعہ ڈیراور کی تزئین و آرائیش اور ماڈل ولیج کی تعمیر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ

Review of the development works of Derawar fort renovation and construction of model village
Advertisements

بہاول پور:29/دسمبر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں چولستان میں ڈویلپمنٹ سکیموں کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قلعہ ڈیراور کی تزئین و آرائیش اور ماڈل ولیج کی تعمیر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس منصوبہ پر مجموعی طور پر192 ملین روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر، اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس، آفیسر ٹی ڈی سی پی مصباح اسحاق، ایکسئین بلڈنگ ارشد ندیم اور ایس ڈی او آرکیالوجی محمد سجاد موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قلعہ ڈیراور کی تزئین و آرائش اور ماڈل ولیج کی تعمیر کے کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کا موقع پر جا کر معائنہ کیا جائے اور تمام امور خوبصورت انداز میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی آسانی کے لیے ایم 5سے قلعہ ڈیراور تک خوبصورت ڈیزائن کے سائن بورڈ نصب کیے جائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر نے بریفنگ میں بتایا کہ قلعہ ڈیراور میں روایتی قدیم طرز کی ٹائلز نصب کی جائیں گی اور گراسی لان بنائے جائیں گے۔ اسی طرح قلعہ ڈیراور کی طرف جانے والے راستہ میں ٹائلز ورک کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت10نئے گوپے تعمیر کیے جا رہے ہیں اور ماڈل ولیج کے مین داخلی راستہ میں ثقافتی گیٹ تعمیر کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ماڈل ولیج میں 26 دکانیں تعمیر کی جائیں گی اور لوکل ہینڈی کرافٹ بازار، ورکنگ ویمن ہال، انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک اور پبلک ٹائلٹس تعمیر کیے جائیں گے۔