Contact Us

نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، سانحہ 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف قانونی کارروائیوں پر پیش رفت کا جائزہ

Caretaker CM Punjab Mohsin Naqvi

٩مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائیگا،شرپسند قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے:محسن نقوی

لاہور23 مئی: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا-محسن نقوی نے کہا کہ 9مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ نامزدشرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور تمام کیسز کی پیشہ ورانہ انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔نگران وزیر اعلی نے کہا کہ ان واقعات میں ملوث ایک بھی شرپسند قانون کے مطابق کڑی سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بے گناہ کاٹرائل نہ ہو۔پولیس اورپراسیکیوشن بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کیسوں کی پیروی کریں۔محسن نقوی نے کہا کہ جناح ہاؤس اورعسکری مقامات پر حملہ کرنے والے قانون کے مطابق قرار واقعی سزاسے نہیں بچ پائیں گے۔اجلاس میں انسپکٹرجنرل پولیس نے شرپسندوں کی گرفتاریوں،شناخت،تفتیش اورمقدمات پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی-صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی اولاہور،سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سیکرٹری اطلاعات،کمشنر لاہورڈویژن اوراعلیٰ حکام نے اجلاس میں شر کت کی-

مزید پڑھیں