Advertisements

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر اقدامات اورامن و امان کی صورتحال، پولیس کی کارروائیوں اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ

Review of Effective Measures Against Katcha Area Dacoits, Law and Order Situation, Police Operations, and Future Strategy
Advertisements

کمشنر بہاولپور مسرت جبیں اور ریجنل پولیس آفیسر غازی صلاح الدین نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں ظہیر انور جپہ سے کمشنر آفس بہاول پور سے ویڈیو لنک پر میٹنگ کی۔

ا
بہاول پور:کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں اور ریجنل پولیس آفیسر غازی صلاح الدین نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں ظہیر انور جپہ سے کمشنر آفس بہاول پور سے ویڈیو لنک پر میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر اقدامات اورامن و امان کی صورتحال، پولیس کی کارروائیوں اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisements

کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے کچے کے علاقوں میں جرائم کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں ظہیر انور جپہ نے ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنر بہاول پور کو بتایا کہ ضلع رحیم یارخاں کی تمام فورس کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی اور امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔