Advertisements

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے منصوبہ جات کاجائزہ

Review of annual development program plans
Advertisements

بہاول پور:22/جولائی( ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبہ جات کاجائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر، تعمیراتی محکموں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جاکر معائنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 32 ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں جن کا تخمینہ لاگت 6904 ملین روپے سے زائد ہے۔