Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ریونیو اہداف کے حصول کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

Review meeting with reference to achievement of revenue targets

بہاول پور:16/دسمبر: کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ریونیو اہداف کے حصول کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن(ر) محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں سلمان خان لودھی، ایڈیشنل کمشنر ریونیو سید طارق محمود بخاری، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز انجم، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب سمیت ڈویژن بھر کے ریونیو افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ریونیو اہداف کے حصول کو بروقت مکمل کر کے حکومتی محصولات قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران فیلڈ مانیٹرنگ کو موثر بنائیں اور محصولات کے اہداف بروقت حاصل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ 6ماہ کے دوران 1687ملین روپے کے محصولات حکومتی خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں جن میں سے 549ملین روپے اراضی انتقال فیس کی مد میں، 888ملین روپے اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں، 118ملین روپے ایگریکلچر انکم ٹیکس کی مد میں اور 133ملین روپے آبیانہ کی مد میں وصول کئے گئے ہیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کو تمام تحصیلوں کے ریونیو اہداف اور اب تک کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں