Advertisements

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت منگوانی پتن میں موجود کشتیوں کے عارضی پل پر آمد و رفت اور حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

review-meeting-regarding-safety-measures-mangwani-patan
Advertisements

بہاول پور:6/ ستمبر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں بہاول پور صدر کے علاقہ منگوانی پتن میں موجود کشتیوں کی عارضی پل پر آمد و رفت اور حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر (رابطہ) فیصل عطاء،اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد طیب، چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن آصف اقبال، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 محمد باقر، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر، ایکسیئن انہار اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بہاولپور صدرکے علاقہ منگوانی پتن میں ضلع کونسل کی جانب سے انفارمیشن ڈیسک قائم کیا جائے جو کہ کشتیوں کی پل پر آمد و رفت کی حوالہ سے لوگوں کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشتیوں کے پل پر اوورلوڈنگ سے اجتناب کیا اور پل عبور کرتے وقت  موٹر سائیکل پر ایک فرد سوار ہو اور پل پر پیدل سفر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں پولیس اور ریسکیو 1122 کا متعلقہ عملہ بھی موجود رہے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سول ڈیفنس اور انچارج ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ کشتیوں کے پل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور اس کی مضبوطی کا خیال رکھا جائے۔