Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

Review meeting regarding organizing International Cholistan Desert Rally

بہاول پور:30/جنوری  کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ایم ڈی ٹی ڈی سی پی آغامحمد علی عباس، منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود بخاری، ڈی پی او بہاول پور عبادت نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز انجم، ایس پی سپیشل برانچ حبیب اللہ،ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی طارق ربانی، میجر(ر) طاہر مجید، ڈین اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر آصف نوید رانجھا، چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاول پورویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122باقر حسین سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے۔ ٹریک کی تعمیر و مرمت، خیمہ بستی کے قیام، ٹریفک روٹ مینجمنٹ، ثقافتی تقریبات، کھیلوں کے مقابلے سمیت تمام امور کو احسن انداز سے انجام دیا جائے۔

مزید پڑھیں