Contact Us

کمشنر کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت بے زمین چولستانیوں کو آراضی الاٹمنٹ کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

Commissioner Zafar Iqbal

بہاول پور: 20/دسمبر کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت بے زمین چولستانیوں کو آراضی الاٹمنٹ کے حوالہ سے ایک جائزہ اجلاس کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں نعمان یوسف، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی اور متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز شریک ہوئے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ہدایت کی کہ حکومت کے وضع کردہ قواعد کے مطابق بے زمین چولستانیوں کوآراضی الاٹمنٹ کے حوالہ سے سکروٹنی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ چولستان آراضی الاٹمنٹ کے لئے ضلع بہاول پور سے 37063 درخواستیں، ضلع بہاول نگر سے 5436 درخواستیں اور ضلع رحیم یار خان سے 21,756 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں