Advertisements

صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت این اے 168 بہاول پور میں 27/ستمبر 2026 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

Review meeting regarding arrangements for the by-election in NA-168 Bahawalpur to be held on 27 September 2026, chaired by the Provincial Election Commissioner.
Advertisements

اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد تنویر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید حسن رضا، ڈی پی او رانا عبدالوہاب نے شرکت کی

این اے 168 میں ضمنی انتخابات شفاف، منصفانہ اور آزادانہ ماحول میں کرانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ

Advertisements


بہاول پور: صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاول پور میں  27/ستمبر 2026 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد تنویر، ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید حسن رضا، ڈی پی او بہاول پور رانا عبدالوہاب سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ڈاکٹر عائشہ خان، ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن/ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد فاروق ڈوگر، ریجنل الیکشن کمشنر، مانیٹرنگ افسران اور مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات، بنیادی سہولیات، سکیورٹی اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا کہ این اے 168 میں ضمنی انتخابات شفاف، منصفانہ اور آزادانہ ماحول میں کرانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انتخابی عمل سے متعلق تمام افسران اپنی ذمہ داریاں غیرجانبداری اور مکمل ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں ، جبکہ انتخابی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید حسن رضا نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر ضروری انتظامات اور بنیادی سہولیات مقررہ وقت سے قبل مکمل کی جائیں گی۔

آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔