Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اولڈ ایج ہوم کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس

Review meeting on old age home arrangements

بہاول پور4/جنوری : کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اولڈ ایج ہوم کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد زمان وٹو، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عذیر اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ اولڈ ایج ہوم میں بے سہارا بزرگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں مخیر اداروں کے تعاون سے بے سہارا افراد کے لیے خوشگوار ماحول کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور ان بزرگوں کے ساتھ وقت گزاریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔

مزید پڑھیں