اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رابطہ ، اسسٹنٹ کمشنر ہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور اور دیگر افسران شریک شریک ہوئے
بہاول پور:13/جنوری( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اولڈ ایج ہوم کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عذیر، پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور اور دیگر افسران شریک ہوئے۔کمشنر بہاول پور نے گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی بہاول پور میں اولڈ ایج ہوم کے لیے منتخب شدہ بلڈنگ میں ضروری فرنیچر، ضروری سامان اور دیگرکاموں کو بلاتاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا آئندہ ہفتہ تک اولڈ ایج ہوم فنگشنل کردیا جائے گا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ اولڈ ایج ہوم میں بے سہارا بزرگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بہترین اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اولڈ ایج ہوم میں آنے والے ان بزرگوں کے ساتھ وقت گزاریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔