کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت بہاول پور انڈسٹریل اسٹیٹ بارے جائزہ اجلاس
بہاول پور:18/ اکتوبر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت بہاول پور انڈسٹریل اسٹیٹ بارے جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن فیصل عطا خان،ممبر صوبائی اسمبلی چودھری احسان الحق، سابق صدرچیمبر آف کامرس حافظ محمد یونس، چودھری عبدالجبار، چودھری مبشر حسین، جاوید اقبال چودھری، محمد اعجاز ناظم، چودھری وحیدارشد اور دیگر شریک ہوئے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ بہاول پور کے ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ چیمبر آف کامرس بہاول پور کے وفد نے ترقیاتی کاموں میں حائل مسائل بارے آگاہ کیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔