Advertisements

‪ پارلیمانی سیکرٹری میاں محمد شعیب اویسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس

Review meeting of the District Coordination Committee held under the chairmanship of Parliamentary Secretary Mian Muhammad Shoaib Owaisi.
Advertisements

سید عامر علی شاہ، , چوہدری خالد محمود ججہ، ملک خالد محمود بابروان، ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبدالوہاب نے شرکت کی 

اجلاس کے دوران ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا

Advertisements

بہاول پور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے محکموں کے درمیان مؤثر رابطے اور شفافیت یقینی بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی و پارلیمانی سیکرٹری برائے بورڈ آف ریونیو، رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد شعیب اویسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 26-2025 اور چیف منسٹر ڈسٹرکٹ ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سید عامر علی شاہ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمود ججہ، رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محمود بابروان، سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد افضل گل، سید علی عباس رضا، ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبدالوہاب سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد انور نے اجلاس کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، تکمیل کی صورتحال اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعمیراتی کام کے معیار، فیلڈ مانیٹرنگ اور عوامی مسائل کے فوری حل سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

چیٔرمین میاں محمد شعیب اویسی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور ان کے ثمرات بلا تاخیر عوام تک پہنچائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ نگران افسران فیلڈ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔میاں محمد شعیب اویسی نے کہا کہ بہاولپور میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اجلاس میں شریک اراکین اسمبلی نے بھی جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے اور عوام کو ان کے ثمرات سے مستفید کرنے کے لیے مؤثر اقدامات پر ہدایات جاری کیں

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبدالوہاب نے ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کے خاتمے، ٹریفک مینجمنٹ اور نارکوٹکس کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔