ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر رانا محمد عمران کا ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

review-meeting-of-monthly-performance

بہاول پور: 11/دسمبر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر رانا محمد عمران نے ڈسٹرکٹ آفس بہاول پور میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر ضلع بھرکے تمام فلاحی مراکز کے انچارجزنے شرکت کی۔ اجلاس میں عوام الناس کو پلاننگ کے حوالہ سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر رانا محمد عمران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب عوام الناس کوان کی دہلیز پرہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور کورونا ویکسینیشن مہم (RED) کے دوسرے مرحلے میں محکمہ صحت کے ساتھ مل کرگھر گھر کورونا ویکسینیشن کے لئے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں