Contact Us

بہاول پور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے حوالہ سے کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

review-meeting-for-enhancing-bahawalpur-beauty

بہاول پور:5/ ستمبر  بہاول پور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے حوالہ سے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور فاروق صادق، ایڈیشنل کمشنررابطہ فیصل عطاخان، ڈائریکٹر شعبہ فائن آرٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور محمد فرجاد اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر فائن آرٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور محمد فرجاد نے بہاول پور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے حوالہ سے مختلف مانومینٹس پیش کئے جن میں بہتر انداز میں بہاول پور کی ثقافت کواجاگر کیا گیاتھا۔ کمشنر بہاول پورڈویژن راجہ جہانگیر انور نے شعبہ فائن آرٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی طرف سے بہاول پور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے حوالہ سے پیش کئے گئے آئیڈیازاور مانومینٹس کو سراہا اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلدمتعلقہ جگہوں کا انتخاب کیا جائے اور ان کا تخمینہ لگایا جائے تاکہ ان ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں