ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ٢٠٢١ کے تحت ہونے والی حلقہ بندیوں کا جائزہ اجلاس

بہاول پور: 21/دسمبر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر فاروق قمر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد خورشید، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ابرار جتوئی، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد اظہر جاوید، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نصراللہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021کے تحت ضلع بھر میں ہونے والی اربن اور رورل ایریا کی ڈیمارکیشن، شہری ایریا میں تشکیل پانے والی نیبر ہوڈ کونسل اور دیہی ایریا میں ویلج کونسلز کی حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا گیا۔ بہاول پور ضلع میں تحصیل بہاول پور سٹی کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے اور ضلع کی دیگر پانچ تحصیلوں کے اربن اور دیہی اریا پر مشتمل ڈسٹرکٹ کونسل بنائے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ اسی طرح میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر پانچ میونسپل کمیٹی کے ایریا میں نیبرہوڈ کونسلز، جبکہ تحصیلوں کی دیہی ایریا میں ویلج کونسلز تشکیل پائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ساتھ رابطہ کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور چیف آفیسر ضلع کونسل کو کوآرڈی نیٹر مقرر کیا ہے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ابرار جتوئی نے بہاول پور ضلع میں حلقہ بندیوں کے بارے میں بریف کیا۔
