Contact Us

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی ریونیو عوامی خدمت سروس کچہری

Revenue Public Service Office

بہاول پور:یکم ستمبر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے دفتر کے سبزہ زار میں ریونیو عوامی خدمت سروس کچہری منعقد کی اور آئے ہوئے سائلین کے ریونیو سے متعلق مسائل سے آگہی حاصل کی اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز انجم، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی نعیم صادق چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر محمد طیب، ریونیو افسران و ریونیو فیلڈ سٹاف موجود تھا۔ ریونیو عوامی خدمت سروس میں رجسٹریشن برانچ، درستگی ریکارڈ، اندراج شکایات، فرد کا اجراء اور ریونیو سے متعلق دیگرمسائل کے حل کے لیے کاونٹرز قائم کئے گئے تھے جہاں پر متعلقہ ریونیو آفسیرز و سٹاف موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے اور دوسرے ورکنگ ڈے میں ضلعی اور تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروس منعقد کی جارہی ہیں تاکہ ایک ہی چھت تلے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروس حکومت کا شاندار اقدام ہے۔انہوں نے اس موقع پر لوگوں کی درخواستیں بھی وصول کیں اور ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ واضح رہے کہ ریونیو عوامی خدمت سروس ضلع کی تمام تحصیلوں میں منعقد کی گئیں جن میں لوگوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے براہِ راست مل کر اپنے مسائل کے سلسلے میں درخواستیں پیش کیں جن کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں