Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہوراحمداعوان کی اپنے دفترکے باہراحاطہ کچہری میں ریونیوعوامی خدمت کچہری

revenue-public-service-court

احمدپورشرقیہ: اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹرملک ظہوراحمداعوان کا اپنے دفترکے باہراحاطہ کچہری میں ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد،موقع پر سائلین کے مسائل حل کیے،درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر ملک ظہوراحمداعوان نے نائب تحصیلداروسب رجسٹرارملک حضور احمد،نائب تحصیلدارغلام یٰسین شاکرعباسی،انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر احمدپورشرقیہ احمدفراز،انچارج اوچشریف کمپیوٹرسنٹرکاشف جاوید، گرداوران توحیدعباس شاہ،منیرعباس گوندل، رانا محمد طارق، سلیم خان بلوچ،رشیداحمد،فداحسین،پٹواریان عبدالرحمن خان لنگاہ،خلیل احمدخان،سلیم اختربلوچ، جام ارشاد احمد، محمدارشدکمبوہ، محمد عارف،قربان حسین، محمداجمل عاربی،محمداقبال بربرا، ریاض حسین بھٹہ،خواجہ خیرات حسین ودیگر ریونیو عملہ کے ہمراہ اپنے دفترکے باہراحاطہ کچہری میں محکمہ ریونیو کے مسائل کے حل کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔ عوامی خدمت کچہری میں تحصیل بھر سے سائلین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہوراحمداعوان نے سائلین، شہریوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہرماہ کے پہلے دوورکنگ ڈیزکو ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جس میں سائلین کے مسائل موقع پر حل کیے جارہے ہیں اور اسی طرح خدمت ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ایک چھت کے نیچے سائلین کے مسائل مختلف شعبوں کے متعلقہ حل کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر رجسٹری برانچ ڈومیسائل برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹرکے کاؤنٹر بھی لگائے گئے۔جس میں موقع پردرستگی ریکارڈ، فردکا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات ریونیوعوامی خدمت کچہری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کچہریوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جاسکیں۔ انہوں نے انتظامیہ آفیسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اوپن ڈورپالیسی کے تحت کام کریں، ڈیوٹی میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جو بھی ملازم اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر پایاگیا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ریڈر تحصیلدار خالد محمود،محمدوقاص بھٹی، کامران ترین، معین خان بلوچ،جہانزیب خان،حشمت خان،شایان ہارون، شہریار خان، محمدنادر، وجاہت کلاچی اور پی اے ٹو اے سی محمد شہزاداعوان موجود تھے

مزید پڑھیں